چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ الیکشن میں گرینڈ الانس نے میدان مار لیا گرینڈ الانس کے فضل حسین کالرو صدر جبکہ سرفراز ہرل جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے 2024-25 کے انتخابات کاسلسلہ مکمل ہو گیاڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے 662 وکلا میں سے635وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں گرینڈ الائنس گروپ نے میدان مار لیاگرینڈ الانس کے فضل حسین کالرو 342 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل نسوآنہ گروپ کے امیدوار ملک فتح شیر کھوکھر نے 282 ووٹ حاصل کییاسی طرح گرینڈ الانس کے سرفراز ہرل 380 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ ان کے مدمقابل نسوآنہ گروپ کے شمیم زیدی نے 239 ووٹ حاصل کییگرینڈ الائنس کے امیدوار مقصود کھوکھر نائب صدر جبکہ گرینڈ الائنس گروپ کے امیدوار برائے فنانس سیکرٹری عبیداللہ طلال اور جوائنٹ سیکرٹری رائے قلب نواز کلیار جیت گئے نسوانہ گروپ کے امیدوار برائے لائبریری سیکرٹری مہر فیصل ہرل جیت گئے گرینڈ الائنس کے ڈاکٹر ارشاد تھھیم ہار گئے گرینڈ الائنس گروپ کے امیدوار برائے آڈیٹر نواب نزیر فراز تھہیم جیت گئے جبکہ چنیوٹ ایگزیکٹو باڈی کے 10 امیدواران کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا تھا۔
