15

ڈسٹرکٹ بار کا ماحول تبدیل کرنا ، رول آف لاء کویقینی بنانا مشن ہے ، مرتضیٰ حکیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے نومنتخب سیکرٹری رانا محمد مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ کی کامیابی پران کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا’ DBA کے سینئر ‘ جونیئر اور ینگ وکلاء سمیت سیاسی’ سماجی’ مذہبی اور زندگی کے ہر شعبہ ہائے سے وابستہ افراد مبارکباد دینے کیلئے آئے اور رانا محمد مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ اور ان کے بھائی رانا اظہر وسیم کو ان کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی’ انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں’ نومنتخب سیکرٹری رانا محمد مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ نے مبارکباد دینے کیلئے آنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور اپنی فتح کو اللہ تعالیٰ کا خاص انعام قرار دیا’ انہوں نے کہا کہ یہ میری اکیلے کی فتح نہیں یہ فتح میرے ان سب ساتھیوں کی ہے جو الیکشن کمپین میں میرے قدم سے قدم سے ملا کر چلے’ انہوں نے خاص طور پر ممبران پنجاب بار کونسل سردار فاروق ڈوگر’ چوہدری امتیاز لونا’ رانا محمد اکرم’ شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ’ ٹیکس بار اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میری جیت کیلئے کلیدی رول ادا کیا’ انہوں نے اپنے ان دوستوں کو بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈھکے چھپے میری مدد کی اور میری کامیابی کو یقین بنایا’ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور مجھے اپنی کام اور محنت سے ثابت کرنا ہے کہ جن دوستوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ درست تھے’ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کا ماحول تبدیل کرنا اور رول آف لاء کو یقینی بنانا میرا مشن ہے’ ینگ وکلا اور خاص طور پر خواتین وکلاء کے مسائل حل کرنا میرے اہداف ہیں’ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن ختم ہو چکا اب میرا کوئی حریف نہیں’ میں پوری بار کا سیکرٹری منتخب ہوا ہوں’ جومخالف وکلاء کو یقین دلاتا ہوں کہ سب سے پہلے آپ کے مسائل حل ہوں گے تاکہ آئندہ الیکشن میں آپ میرے حسن سلوک سے متاثر ہو کر میرے کیمپ میں کھڑے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں