66

ڈسٹرکٹ جج کا سول جج کے ہمراہ دارالامان چنیوٹ کا دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عارف محمود خان نیازی کا سول جج میڈم مہر النساء کے ہمراہ دارالامان چنیوٹ کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دارالامان میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عارف محمود خان نیازی نے دارالامان چنیوٹ کا دورہ کیا اس موقع پر سول جج میڈم مہر النساء بھی ان کے ہمراہ تھیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عارف محمود خان نیازی نے دارالامان میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو چیک کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دارالامان میں موجود عورتوں سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سپرنٹینڈنٹ دارالامان چنیوٹ میڈم کوثر بتول کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں ایسے افراد کی مدد کے لیے کھل کر سامنے آنا چاہیے ان کی مدد کرنے سے اللہ تعالی بھی خوش ہوتا ہے اور ان کے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں