80

ڈسٹری بیوٹر کونسل سرگودھا کی جنرل باڈی کا اجلاس

سرگودھا (بیوروچیف) ڈسٹری بیوٹر کونسل سرگودھا کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر مظہر احمد ملک کو ڈسٹری بیوٹر کونسل سرگودھا کا سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیا گیا جبکہ عبدالغفور کو بطور صدر نامزد کیا گیا ہے اسی طرح ایاز ظفر بطور جنرل سیکرٹری کام کرینگے عبدالباسط کو فنانس سیکرٹری کے اختیارات تجویز کئے گئے ہیں جبکہ ایگزیکٹو باڈی میں عبدالحمید’ علی محمد’ ظفر اقبال’ عبدالکریم’ رحمت اللہ’ حافظ محمد شفیق’ محمد اقبال’ عزیز الرحمن’ محمد افضل’ ملک بابر’ ملک شوکت حیات’ محمد فیاض’ امیر سبطین شامل ہیں اس موقع پر مظہر احمد ملک اور منتخب صدر حاجی عبدالغفور کے علاوہ جنرل سیکرٹری ایاز ظفر اور فنانس سیکرٹری عبدالباسط نے کہا ہے کہ جس طرح دوستوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور انشاء اللہ ڈسٹری بیوٹر کونسل کو فعال بنانے کیلئے اپنا کردار پہلے بھی ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں