55

ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کانسٹیبل جاں بحق ‘ ساتھی زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سرگودھا روڈ پر پل ڈینگروکے قریب تیزرفتارڈمپر کی ٹکر لگنے سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دوسرا بری طرح زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کانسٹیبل کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس نے جاں بحق ہونیوالے کانسٹیبل کی نعش اورحادثے کے مرتکب ڈرائیور کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ نشاط آباد کا 23سالہ کانسٹیبل فرحان ولد طارق سکنہ157ر۔ب ساتھی کانسٹیبل 53سالہ آصف ولد عبدالطیف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گشت کرتے ہوئے 46ج ب سے واپس آرہے تھے کہ جب وہ سرگودھاروڈ پرواقع 2چک رام دیوالی کے قریب پل ڈینگرو پرپہنچے توتیزرفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوکر گرپڑے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اورڈی ایس پی اورپولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔اس دوران کانسٹیبل فرحان ولد طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا پولیس نے حادثے کے مرتکب ڈرائیورعالم شیرولد نبی احمد سکنہ 24ر۔ب ٹھٹری ٹاباں روڈ سانگلہ ہل اورڈمپر کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے کانسٹیبل کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں 157ر۔ب میں دن 11بجے ادا کی گئی جس میں پولیس افسران وملازمین سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اورمرحوم کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں