42

ڈویژنل ماڈل کالج اور ساندل کالج کے معیار تعلیم کو بہتر بنایا جارہا ہے ‘ کمشنرسلوت سعید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محترمہ سلوت سعید نے کہا ہے کہ ڈویژنل ماڈل کالج اور ساندل کالج کے معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مقامی طلبہ کو کم فیس میں بہترین تعلیمی سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔ وہ ڈویژنل ماڈل کالج اور ساندل کالج کے بورڈ آف گورنرز کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق، دونوں کالجوں کے پرنسپل صاحبان اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں معمول کے ایجنڈے کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی غور کیا گیا۔ ڈاکٹر خرم طارق نے اِن تعلیمی اداروں کے معیار کو سراہا اور کہا کہ ان کے طلبہ کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں کی بھی ضروری سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں