فیصل آباد (پ ر ) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس سرپرست اعلیٰ حاجی خورشید عالم سندھو انٹرنیشنل کبڈی پروموٹر کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ جس میں 2023کے سپورٹس کیلنڈر کی منظوری دی گئی ۔ کبڈی ایسوسی ایشن کے ماہانہ اخراجات اور کینیڈا کیلئے ٹیم بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے لیے فنڈز جمع کرنے کا طریقہ کاربھی واضح کیاگیا۔ حاجی خورشید عالم سندھو نے سالانہ فنڈ 2لاکھ روپے ، چوہدری شبیراحمد سندھو نے 1لاکھ روپے ، چوہدری جاوید کمال صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کی طرف سے 1لاکھ روپے ، چوہدری تنویر تارڑایڈووکیٹ کی طرف سے 1لاکھ روپے، چیئرمین ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن رانا سکندر اعظم کی طرف سے 60ہزار روپے ، شفیق حسین شاہ صدر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کی طرف سے 60ہزار روپے ، میاں کاشف نائب صدر ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی 60ہزار روپے دینے کااعلان کیاگیا۔کشمیر کبڈی کپ اور غوثیہ کبڈی کپ فروری میں ، انٹر تحصیل کبڈی ٹورنامنٹ مارچ میں کروانے کا بھی اعلان کیاگیا۔ اس کے علاوہ کبڈی آفیشلز کیلئے ریفریشر کورس بھی کروایاجائے گا۔
38