جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی محمد چشتی نے ٹی ایم اے ہال میں تحصیل بھر کے ویکسنیٹرز کیساتھ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد،پہلے دن کے بچوں کو پولیو اور ٹی بی کا حفاظتی انجیکشن ضرور لگائیں،روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا کو ای ایم آر پر اپلوڈ ضرور کریں،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی محمد چشتی نے تحصیل بھر کے ویکسنیٹرز کی ماہانہ میٹنگ ٹی ایم اے ہال میں منعقد کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ویکسینیٹرز اپنی ڈیلی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔اور تحصیل بھر میں پہلے دن کے بچوں کو ایک دن پولیو کی ویکسینیشن کریں اور ٹی بی کے حفاظتی خوراک ضرور دیں۔اور اپنا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا ای ایم آر پر اپلوڈ ضرور کریں اور پہلے دن کے بچوں جو ہر پولیو کے دوران رپورٹ ہوتے ہیں ان کو جلد از جلد حفاظتی ٹیکوں کی پہلی خوراک دے کر ان کو ٹی بی سے بچا کا حفاظتی انجکشن لگائیں اور ان کو محفوظ بنائیں ۔
