30

ڈپٹی کمشنرجھنگ کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ

جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیا زی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پر ا ئس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ جاری کی گئی اور کم انسپکشن کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ سرکاری ریٹ لسٹ دکانوں پر واضح آویزاں کروانے کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور سرکاری ریٹ لسٹ پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں