30

ڈپٹی کمشنرسرگودھا مردم شماری پرعملدرآمد چیک کرنے کیلئے متحرک

سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی مردم شماری پر عملدرآمد کو چیک کرنے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے اورشمارکنندگان کے ٹیبلٹ پر ڈیٹا کی انٹریز چیک کی۔انہوں نے اولڈ سول لائن اور آزادی چوک پر نمبرشمار بھی چیک کئے۔ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ٹیموں کی طرف سے مرتب کردہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے بلاک نمبر 13 میں سستے آٹے کے سیل پوائنٹ کا بھی معائینہ کیا۔انہوں نے صارفین سے بھی ملاقات کرکے آٹے کی کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں