43

ڈپٹی کمشنرسرگودھا کا پاپولر شوگرملز سیال کا اچانک دورہ

سرگودہا(بیوروچیف)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے پاپولر شوگر ملز سیال موڑ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر کسانوں کو دی جانے والی سہولیات ، چینی کا سٹاک ،گنے کی ادائیگیوں اور کنڈوں کو چیک کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود کسانوں سے ملاقات کرکے مسائل بھی سنے اور ضروری احکامات جاری کیے۔ کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔ ملز مالکان کی طرف سے کاشتکاروں کو رقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ملز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ادائیگی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسانوں کی جانب سے ملز انتظامیہ کے بارے کوئی شکایت ملی تو فوری کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ملز کے مختلف شعبوں کا بھی معائینہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں