40

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی زیرصدارت شوگرکین کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر کین کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان بھی انکے ہمراہ تھے، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ خزراں علی، شکیب سرور، ماجد بن احمد، محکمہ زراعت کے افسران کسان اتحاد وکسان بورڈ کے نمائندگان،شوگر ملز نمائندگان و دیگر بھی شریک تھے،کسان رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کو گنے کی ادائیگی و دیگر چند گزارشات پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پرشوگر ملز نمائندگان کو احکامات جاری کیے، ڈپٹی کمشنر نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو شوگر کین کریشنگ سیزن کو مسلسل مانیٹر کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جن شوگرملز کے ذمہ کسانوں کے بقایاجات زیر التواء ہیں انہیں متحرک کرکے ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں جس میں مزید تاخیرکی گنجائش نہیں جبکہ کسانوں کے سابقہ بقایا جات کی بھی فی الفور ادائیگیاں ہونی چاہیں،انہوں نے یوریا کھادکی دستیابی، سپلائی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں