40

ڈپٹی کمشنرڈیرہ کا دریائے سندھ کے کنارے فوڈ مارکیٹ کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر خان ان ایکشن ‘ دریائے سندھ کنارے واقع نو تعمیر شدہ ”فوڈ مارکیٹ ”کا دورہ’ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ ‘ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عوام کو فوری تفریح کی فراہمی کیلئے ٹی ایم اے کو نئی فوڈ مارکیٹ کو جلد کھولنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر خان نے دریائے سندھ کے کنارے نئی تعمیر شدہ فوڈ مارکیٹ کا معائنہ کیا ‘ جو عرصہ دراز سے تعمیر ہونے کے باوجود چالو نہیں ہوسکی تھی ‘ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے انکو بریفنگ دی ‘ جس پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد قیصر خان نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایات کی کہ وہ فوری طور پر مارکیٹ کو چالو کرنے کے حوالے سے اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو دریائے سندھ کنارے تفریح کے مزید بہتر مواقع میسر آسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں