25

ڈپٹی کمشنرکی زیرنگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن

فیصل آباد(پ ر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن ، شیخوپورہ روڈ پر موجود عارضی و پختہ تجاوزات ہٹا دی گئیں۔شیخوپورہ روڈ کو تین روزہ مہم میں تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔سی ای او میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو بھی آپریشن میں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اہم شاہراہوں کو تجاوزات فری بنا کر سڑکوں کو ری ہیبلیٹیٹ کیا جائے گا۔اس موقع پر کارپوریشن کے عملہ نے سڑک کنارے بنے آہنی شیڈز اور پختہ تھڑے مشینری کی مدد سے مسمار کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں