جھنگ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔انہوں نے ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان سے تعارفی ملاقات کی اورتمام محکموں کے افسران کو سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاح کے کاموں میں سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔انہوں نے شہر کی صفائی کے حوالے سے سی او ایم کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور تمام افسران کو دفتری اوقات کی پابندی کرنے کی تاکید بھی کی۔
41