36

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر اے سی کا دورہ سبزی منڈی

سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز نے الصبح مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر جاکر آلو پیاز اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں و فروٹ کی طلب و رسد اور کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے آڑھتیوں سے ملاقات کرکے مسائل بھی دریافت کیے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیے جانے والے نرخ ناموں کو بروقت پرچون اور تھوک کی دکانوں پر پہنچایا جائے۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کو بہتر بنانے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں نیز زخیرہ اندوزی اور گراں فروشی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں