32

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد چارج سنبھالنے کے بعد متحرک ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر شہریوں کی پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف خود فیلڈ میں نکل آئے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے اچانک شہر کے مختلف پیٹرول پمپوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیٹرول اور ڈیزل کا ریکارڈ اور مقدار کو چیک کیا۔ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے 7 پمپ مالکان کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عابد شبیر لغاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ سردار احمد جواد سمیت متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متحرک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں