19

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نئے پیٹرول پمپس کی منظوری کے حوالہ سے موصول تین درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔میرٹ پر پورا اترنے والے 1 پیٹرول پمپ مالکان کو فوری این او سی اجراکر دیا گیا ہے،جبکہ باقی دو درخواستوں کے کوائف کو مکمل کر کے جلد پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تاجر برادری کی سہولت اور روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے پیٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی جاری کرنے کی ٹائم لائن طے کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں