چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اچانک محلہ غفور آباد پہنچ گئے اور ڈیجیٹل مردم شماری میں فرائض ادا کرنے والے شمار کنندگان کے اندراج کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر کچھ دیر شمار کنندگان کے ساتھ رہے اور ان کی جانب سے ٹیب پر کیے جانے والے ریکارڈ کا بغور جائزہ لینے کے علاوہ شہریوں سے ملاقات کر کے انہیں مردم شماری و خانہ شماری کی اہمیت اور اسکی افادیت سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ شہری مردم شماری کیلئے آنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، شمارکنندگان کو درست معلومات و کوائف دیں’ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہری خود اپنے موبائل پر ;83697670; ;69;numeration ایپ کے ذریعے اندارج کروا سکتے ہیں، اس موقع پر ادارہ شماریات کے افسران و دیگر بھی موجود تھے۔
41