26

ڈکیتی ، راہزنی ، چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرا م کردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی 83 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے۔ درجنوں شہریوں کو کار اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے دوران شہری عدم تحفظ کا شکار’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق شادمان کالونی کے ارسلان ارشاد سے 93ہزار روپے’ فون’ اسٹیشن چوک کے قریب طلحہ منیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ امام بارگاہ بوستان زہرا کے قریب محسن رضا سے نقدی’ فون’ نعمت کالونی میں ذوالفقار علی خاں سے نقدی’ فون چھین لیا’ بولیدی جھگی میں راشد محمود کی ورکشاپ سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ ہجویری ٹائون میں نصیر احمد سے 85ہزار روپے’ فون’ گرین ٹائون کے عابد حسین سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ نصیرآباد کے نبیل احمد سے 10ہزار روپے’ فون’ جھمرہ روڈ پر فرزند علی سے 11ہزار روپے’ فون’ کینال روڈ پر فاران شوکت سے نقدی’ فون چھین لیا’ نلکہ کوہالہ کے علی اصغر علی کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے’ چک نمبر 2ج ب کے اشتیاق حسین کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکو اسکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے’ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب پک اپ ویگن کے ڈرائیور عمر دراز اور ناصر علی سے 1لاکھ 60ہزار روپے’ فونز چھین کر لے گئے’ 16 ج ب کے فاروق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لیکر فرار ہو گئے’ 188 رب کے ارباب حیدر کے ڈیرہ سے مویشی اور دیگر سامان چور لے اُڑے’ جھمرہ روڈ پر قاسم علی کی دکان کا صفایا کر دیا’ ملت ٹائون کے محمد بلال سے نقدی’ فون’ جنڈانوالہ موڑ ملت روڈ پر نعیم اختر کے کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال چوری ہو گئے’ غازی آباد کے اشفاق احمد سے نقدی’ فون’ شکیل پارک کے شریف سے پرس’ سیم نالہ اسماعیل فیکٹری کے قریب رضوان حیدر سے نقدی’ فون’ سیم پل کے قریب تابش سے نقدی’ فون’ غازی آباد نمبر2 کے ذیشان سے نقدی’ فون’ فریدی چوک میں عظمت علی سے نقدی’ فون’ 261 رب کے رحمت علی سے نقدی’ فون’ اڈا باغ کے قریب طارق محمود سے 25ہزار روپے’ فون’ قبرستان موڑ پر شکیل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نورپور کے لیاقت مسیح سے 24سو روپے’ فون’ جی سی یونیورسٹی کے قریب دلدار سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بجلی گھر جڑانوالہ روڈ پر عبدالرحمن سے 4لاکھ روپے’ فون’ قبرستان موڑ کے قریب سرفراز کاشف سے 10ہزار روپے’ فون’ گارڈن کالونی میں ابرار احمد سے نقدی’ فون’ بابر چوک کے قریب ولید سے 10ہزار روپے’ فون’ 247 رب کے زاہد سے نقدی’ فون’ 243 رب کے شعیب سے 8ہزار روپے’ فون’ 246 رب کے آصف علی کے گھر کے باہر سے 4بکرے چور لے اُڑے’ 247 رب کے سہیل سے 10ہزار روپے’ فون’ 240 موڑ کے قریب حیدر علی سے 17ہزار روپے’ فون’ اُم کلثوم سے 20ہزار روپے’ فون’ انورآباد کے خالد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 53 گ ب کے ارشد سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 68 گ ب کے اعجاز سے 22ہزار روپے’ فون’ 353 گ ب کے مزمل کے گھر سے لاکھوں کے بکرے چور لے اُڑے’ لنڈیانوالہ کے عبداﷲ سے 25ہزار روپے’ فون’ 642 گ ب کے حمید سے 50ہزار روپے’ فون’ موضع لنڈیانوالہ کے یونس سے 50ہزار روپے’ فون’ 32 گ ب کے شوکت علی سے 20ہزار روپے’ فون’ 100 رب کے اشفاق سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 76 رب کے ذوالفقار کے ڈیرے سے قیمتی مرغے اور کبوتر چور لے گئے’ 60 رب کے رضوان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 90 رب کے بابر حسین سے نقدی’ فون’ 608 گ ب کے اﷲ رکھا سے 13ہزار روپے’ فون’ 607 گ ب کے عثمان سے ایک لاکھ روپے’ فون’ 450 گ ب کے قمر مشتاق سے نقدی’ فون’ 473 گ ب کے رانا علی حیدر سے سوا دو لاکھ روپے’ فون چھین لیا’ 276 گ ب حمزہ سے نقدی’ فون’ اقبال سٹیڈیم کے قریب ثقلین کے دفتر سے بھاری مالیت کا سامان چوری’ لاثانی پلی کے قریب اشفاق کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 5لاکھ کے زیورات’ نقدی لے اُڑے’ لاثانی روڈ پر افضل سے 6ہزار روپے’ فون’ بسم اﷲ پارک کے عابد حسین سے نقدی’ طلائی انگوٹھی’ فون’ ریسکیو دفتر جھنگ روڈ کے قریب عثمان سے 40ہزار روپے’ فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان کے قریب عمر حیات سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون’ رضاآباد کے مستقیم سے نقدی’ فون’ داتا کالونی کے غلام عباس سے 15ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے عمران سے نقدی’ فون’ 275 ج ب کے غلام عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ عثمان سے 10ہزار روپے’ فون’ 73 ج ب کے طارق سے 90ہزار روپے’ فون’ 245 رب کے عرفان سے 33ہزار روپے’ فون’ 66 ج ب کے بلال سے فون’ 65 ج ب کے کامران سے 38ہزار روپے’ فون اور دیگر سے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں محمد علی ٹائون سے حاجی اسلم کی کار’ منصورآباد کے افتخار علی’ قائداعظم پارک کے زاہد سرفراز’ امین ٹائون کے ہمایوں’ نشاط آباد کے عبادت علی’ ناظم آباد کے راشد عزیز’ مدینہ آباد کے تنویر’ محمد علی ٹائون کے حاجی محمد اسلم’ رسول پورہ کے نوید حسین’ ستیانہ روڈ کے شہباز شریف’ غوث نگر کے علی اکبر’ ستیانہ روڈ پر فیاض’ طاہر’ 229 رب کے شاہ زیب’ 420 گ ب کے شہزاد’ کنجوانی سٹیشن سے نذیر احمد’ 542 گ ب کے ارشد’ سرکلر روڈ سے عثمان عظیم’ ڈگلس پورہ میں قربان حسین’ راجہ چوک کے عمران خان’ صدیق آباد کے اکبر علی’ مدینہ آباد کے زاہد حسین’ رضاآباد کے شاہد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ لوڈر رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باعث سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں