36

ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ پکڑا گیا

کمالیہ(نامہ نگار) کمالیہ میں ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں، لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء برآمد۔ گینگ کے سرغنہ سمیت 10 ارکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے والی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس کا اعلان۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ راناشعیب محمو د نے بتایا کہ علاقہ بھر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،رابری، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیاجس پر تھانہ صدر پولیس کمالیہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدرکمالیہ اعجاز حسین نے دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ، چوری اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے 10ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سرغنہ گینگ سلیم سمیت دیگر ملزمان ندیم، زمان، آصف، راشد، رزاق علی، سجاد، عارف، غلام رسول اور یاسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان شالیمار ٹاؤن کمالیہ سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی، پسٹل معہ گولیاں، بندوق 12بور برآمدہوئے۔ ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان تھانہ صدر کمالیہ میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش کمالیہ سمیت مختلف علاقوں میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں