67

ڈکیت گروپ کے 2ملزمان گرفتارموٹرسائیکل ‘پسٹل’ نقدی برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) سٹی پولیس نے ڈکیتی گروپ کے دو ملزمان گرفتار کرکے چوری شدہ موبائل ‘پسٹل ‘ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اقبال بلوچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی خباب خان بلوچ نے 29جنوری 2023کو ڈیرہ شہر کے بازار کلاں کے میڈیکل سٹور سے چھینے گئے 1موبائل اور 35ہزار روپے کی نقدی کے کیس کو ٹریس کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ‘ متعدد وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان ابراہیم ولد نور داد ،مہران ولد شاہ بہرام اقوام میانی سکنہ گومل ضلع ٹانک نے بدوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مذکورہ ڈکیتی سے قبل بھی 5جنوری 2023کو 1 موبائل فون اور 4500نقد اور1موبائل علاقہ کورائی سے جبکہ 25جنوری 2023کو1 موبائل فقیرنی گیٹ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے ،ملزمان کی جانب سے چھینی گئی نقدی اور 4 موبائلز فون اور واردات میں استعمال ہونیوالا پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں