33

ڈھولچی گروپ کے اغواء برائے تاوان کا معاملہ

چنیوٹ(نامہ نگار)کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں چنیوٹ کے ڈھولچی گروپ کے اغواء برائے تاوان کا معاملہ، 10 روز گزر جانے کے باوجود مغویوں کی بازیابی ممکن نہ ہو سکی درخواست گزار مدعی کا کہنا تھا کہ تھانہ رجوعہ میں اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج اغوا اور کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سابق سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ کی ورثا کے ہمراہ بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے مغویوں کو کچے کے ڈاکوؤں سے بازیابی کی یقین دہانی اور اقدامات کے لیے احکامات جاری کئے گئے اغوا کاروں نے ڈھولچی ڈانسر گروپ کو تقریب میں پرفارمنس کے لیے بلایا تھا رحیم یار خان پہنچنے پر ڈکیت گینگ نے ڈانسر گروپ کو اغوا کرکے کچے کے علاقہ میں لے گئے جماعت اسلامی سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے وفاقی حکومت، پاک فوج سمیت اربابِ اختیار سے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں