ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان اور ڈائریکٹر آپریشنز الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی سجاد احمد کی زیر نگرانی فوڈسیفٹی آفیسرز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں متعدد جگہوں پر دودھ کے نمونے لے کر لیکٹوسکین کی مدد سے موقع پر نتائج دئیے زیادہ ملاوٹ اور غیر معیاری دودھ کے ہونے پر انہیں بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور آئندہ ایسا عمل نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی اس کے علاوہ متعدد دوکانداروں کو فوڈ اتھارٹی کے لائسنس مہیاکیئے گئے۔اس کیساتھ ہی فوڈسیفٹی ٹیم نے ڈیرہ میں فوڈ سیفٹی لیول ون ٹریننگ کا انعقاد کیاجس میں فوڈ ہینڈلرز کو حفظانِ صحت کے اصولوں سے آگاہ کرایا اور ساتھ ہی ان پر عمل کرنے کا کہا’ ڈپٹی ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھاری سجاد احمد نے حفاظ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں حلال فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں کو جاری کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
