35

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) ضلعی ا نتظامیہ ڈیرہ نے تیز کیمیکل ڈور سے لوگوں کے زخمی ہونے کی شکایات موصول ہونے پر کیمیکل ڈ وراور پتنگ بازی کے خلاف مہم میں ضلعی پولیس ڈ یرہ کے ساتھ مل کر پتنگوں کی کئی دکانوں کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے چھوٹا بازارڈیرہ میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کے بنڈل ضبط کر لیے۔ اس موقع پر کاروائی کے دوران ایس ایچ او سٹی خباب خان بلوچ کی قیادت میں پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ انتظامیہ نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ کیمیکل ڈور کی فروخت ترک کر دیں کیونکہ یہ لوگوں کے زخمی ہونے اور یہاں تک کہ اموات کا باعث بھی بن رہی ہیں، ساتھ ہی وارننگ جاری کی کہ کسی کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ زیادہ تر دکانیں جو پتنگوں کی فروخت میں ملوث پائی گئیں انہیں موقع پر ہی سیل کر دیا گیا اور تمام ضابطہ اخلاق کی تکمیل کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں