ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا سابق پارلیمانی لیڈر جے یو آئی خیبرپختونخواہ اسمبلی و ضلعی امیرجے یو آئی مولانا لطف الرحمن کی کوششوں سے پیسکو چیف خیبرپختونخواہ سردار عارف خان سدوزئی نے ڈیرہ کے لیے واپڈا کے نئے سرکل کی منظوری دیدی باقاعدہ طور پر نوٹی فیکشن بھی جاری کر دیا گیا ‘سپرٹنڈنٹ انجینئر (ایس ای)اب ڈیرہ میں بیٹھے گا ڈیرہ کے واپڈا صارفین کے مسائل اب ڈیرہ میں ہی حل ہونگے ڈیرہ واپڈا کے نئے سرکل میں ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہونگے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا گزشتہ ایک سال سے پیڈنگ بل کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا ڈیرہ کے عوام کا مولانا لطف الرحمن اور پیسکو چیف سردار عارف خان سدوزئی کو زبردست خراج تحسین۔عرصہ دراز سے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ مولانا لطف الرحمن اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پیسکو چیف سردار عارف خان سدوزئی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے واپڈا کا نیا سرکل منظور کر لیا گیا۔
38