36

ڈیرہ اسماعیل خان کی کلاچی روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)ڈیرہ اسماعیل خان کی کلاچی روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔حملے کے دوران پولیس نے بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا، اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری نے موقع پر پہنچ کر دہشتگردوں کو آگے بڑھنے سے روکا۔رپورٹس کے مطابق تاحال دونوں جانب سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پولیس نے کلاچی روڑی چیک پوسٹ کے قریبی علاقوں کی سکیورٹی سخت کر کے دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں