ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی ) پر ا پر ٹی کے ظالمانہ ٹیکس کیخلاف پراپرٹی ڈیلرز سراپا ا حتجاج ‘فیڈریشن آف ریٹیلر ز پاکستان کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مقامی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جا نب سے ظالمانہ پراپرٹی ٹیکسو ں کیخلاف احتجاج اور پریس کانفرنس ‘وائس چیئر مین فیڈریشن آف ریٹیلر ز خیبرپختونخوا و ضلعی صدر آل ڈیرہ پراپرٹی ڈ یلر ایسوسی ایشن گل مانور وزیر کا اپنی رہائش گاہ پر پر یس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ظالمانہ پراپرٹی ٹیکسوں کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پراپرٹی ڈیلروں، بلڈرز ، مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے۔
