33

ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او کے حکم پر افسران کے تقرر وتبادلے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ضلعی پولیس سربراہ محمد شعیب خان نے ترقی پانے والے 14سب انسپکٹرز کو ضلع کے مختلف تھانوں میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ محمد شعیب خان نے 14سب انسپکٹر کو مختلف تھانوں پر ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دیا ‘ جن میں مختیار حسین کو تھانہ سٹی،زاہد کوتھانہ کینٹ ،گل شیر کو تھانہ ڈیرہ ٹائون،صادق کو ڈیرہ ٹائون ،محمد دین کو تھانہ گومل یونیورسٹی ،مانی خان کو تھانہ پروآ،رمضان کوتھانہ پہاڑپور ،سبطین کو تھانہ پنیالہ،اطلسں خان کوتھانہ کڑی خیسور،اورنگزیب کو تھانہ بند کورائی، صفدرکوتھانہ کلاچی ‘رفیع کو تھانہ درابن،نذیر احمد کو تھانہ چودھوان اور شاہ جہان کو جوڈیشل کمپلیکس انچارج تعینات کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں