17

ڈیرہ اسماعیل کے سرکاری مڈل سکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ مڈل سکول فتح علی میں بنیادی سہولیات اور تدریسی خدمات کا فقدان طلبا رل گئے ہزاروں نفوس پر مشتمل تحصیل پروآ یونین کونسل کڑی شموزئی کی ویلج کونسل فتح علی میں واقع گورمنٹ مڈل سکول جو بنیادی سہولیات پانی، بجلی اور واش روم سے محروم ہیں وہاں اساتذہ کی کمی نے بھی بچوں کو تعلیم کی زیور سے محروم کر رکھا ہے ایک استاد پورے سکول کو سنبھال رہا ہے جس سے بچوں کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور دن بدن سکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے سکول میں پڑھنے والے بچوں کے والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول فتح علی میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائے اور اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ اس دور افتادہ خطہ کے طلبا تعلیم کی سہولیات سے استفادہ کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں