ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ چشمہ روڈ نزد ڈھکی کراسنگ تیزرفتار مزدہ ٹرک کی موٹر کار کوٹکر ‘موٹرکار الٹنے کے بعد کار جل کر خاکستر ہو گئی ‘ ایک خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ‘ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال پہاڑ پور منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڑی خیسور آفتاب عالم نے تھانہ کڑی خیسور میں رپورٹ درج کی ہے کہ میں سرکاری گاڑی میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ ایک ایکسیڈنٹ ہوا ہے ‘ جب میں موقع پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ بلوٹ سے تیزرفتار مزدہ ٹرک نمبرEA-7087آرہا تھا کہ اس نے ڈیرہ چشمہ روڈ نزد ڈھکی کراسنگ پر ڈیرہ سے آنے والی موٹر کار کو ٹکر مار دی ‘ جس سے موٹرکار الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی’ جس سے موٹرکار مکمل طور پر جل گئی ‘ موٹر کار سے مطیع الرحمن ولد عبدالرحمن سپراسکنہ لالازار بہلوال سرگودھا ‘ اس کی والدہ مسماة تسلیم اختر ذوجہ عبدالرحمن جھلس کر زخمی ہوگئے ‘ جبکہ مزدہ ٹرک ڈرائیور اکرام وزیر ولد شہزاد سکنہ قریشی موڑ زخمی ہوگئے ‘ بعدازاں واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
