24

ڈیرہ پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) اندھے قتل کا ڈراپ سین ،تھانہ بند کورائی پولیس کی کامیاب کاروائی ،قتل کی واردات کے دونوں ملزمان گرفتار،آلہ قتل و 2موٹر سائیکل برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی میں 28/12/2022کو سمیع اللہ ولد امان اللہ قوم کمہار سکنہ دھپ شمالی نے رپوٹ درج کرائی کہ اس کے بھائی محمد اسد ولد امان اللہ کو رات کی تاریکی میں نا معلوم ملزم/ملزمان نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ جس پر زیرقیادت ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی ہمراہ ایس ایچ او بند کورائی زین خان ،انچارج انوسٹی گیشن اسرار حسین معہ نفری پولیس نے رات کی تاریکی میں ہونیوالے اندھے قتل کوانتھک محنت اور جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے مقتول کے قریبی دوستوں ملزمان اسرار ولد محمد اکرام قوم ڈھاوا سکنہ بستی سیداں والی قاضی کھوکھراور نعیم ولد شاہجہان قوم بلوچ سکنہ دھپ شمالی کوناصرف گرفتار کیابلکہ مزید تفتیش کرنے پر ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں