ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) پنیالہ عبدالخیل روڈ نزد تھانہ پنیالہ پولیس اور اشتہاری ملزمان میں فائرنگ ‘ پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس کے دواشتہاری ملزمان گرفتارکرلئے ‘ مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید میں ایس ایچ او محمد اسلم نے 324-353 /34-15AAکے تحت رپورٹ درج کی ہے کہ پولیس نفری کے ہمراہ سرکاری گاڑی میں گشت پر تھا کہ پنیالہ عبدالخیل روڈ نزد تھانہ پنیالہ موٹرسائیکل پر دو افراد روانہ تھے اس دوران پولیس کو دیکھ کر انہوں نے اپنا موٹرسائیکل پھینک کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ‘ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کرکے دونوں ملزمان انعام اللہ مستی خیل ولد گلنواز سکنہ وانڈھا شیرو اور فیصل غلام ولد غلام خان سکنہ وانڈھا لعلی کو گرفتار کرکے ان سے ایک پستول 30بور اور 7کارتوس اور ان کا موٹرسائیکل برآمد کرلیا ‘ دوران تفتیش دو ملزمان پولیس کو 28ستمبر 2022 تھانہ شہید نواب میں قتل و اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھے ۔
