اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے ڈیزل کی درآمد کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ڈیزل اب صرف پاکستان اسٹیٹ آئل ہی درآمد کرسکے گا۔میدیا رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی نے اوگرا کو ڈیزل درآمد کے معاملے پرمتفقہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ اس سلسلہ میں لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ اوگرا تیل کمپنیوں کے اتفاق رائے سے ایک وسیع البنیاد فریم ورک تیار کرے ،اگریہ اتفاق رائے ہوجاتا ہے تو یہ ملک اورآئل انڈسٹری کیلئے فائدہ مند ہے ۔
