15

ڈیلرز نے LPG کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کر دیا

ساہیوال(بیوروچیف) مافیا بے لگام، ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیامافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 40 سے 60 روپے فی کلوگرام کا خود ساختہ اضافہ کر دیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی تھی۔ لیکن مارکیٹ میں فی کلو ایل پی جی 310 روپے سے لیکر 320 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔گھریلو سلنڈر 3 ہزار 26 روپے کے بجائے 3550 روپے سے لیکر 3570 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے ہمیں مہنگی ایل پی جی ملے گی تو سستی کہاں سے فروخت کریں۔دوسری جانب گیس صارفین نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب اوگرا اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں