فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن’ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر نے شہر بھر میں سرکاری اداروں کے کھلے مین ہولز پر فوری طور پر ڈھکن رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف رضا اعوان نے واسا’ پی ٹی سی ایل’ سوئی گیس اور میونسپل کارپوریشن کے افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ شہر میں بعض مقامات پر سڑکوں میں مین ہولز سے ڈھکن غائب ہیں جو کہ نہ صرف حادثات کا موجب بن رہے ہیں بلکہ ٹریفک کے بہائو میں بھی رکاوٹ کا باعث ہیں اور کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ ڈیلی بزنس رپورٹ میں بھی عبدالرشید غازی (سابقہ جی ٹی ایس) چوک میں پی ٹی سی ایل مین ہول سے ڈھکن غائب ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کسی بھی محکمہ واسا’ سوئی گیس’ پی ٹی سی ایل سمیت کسی بھی سرکاری ادارے کے مین ہول پر ڈھکن رکھوائے جائیں۔
31