26

ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی

کمالیہ(نامہ نگار) ڈینگی آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار اور ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر انعم فاطمہ نے کی۔ سیمینارکے شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ انعم فاطمہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کمالیہ میں انسدادڈینگی بارے آگاہی مہم کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں میونسپل کمیٹی افسران، ملازمین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ شہر میں ڈینگی کے پھیلنے کے خطرات موجود ہیں جن سے بچاؤ کے لئے ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ احتیاطی تدابیر کے بغیر اس مرض سے بچنا نہایت مشکل ہوجاتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ پورے بازوؤں والے کپڑے زیب تن کریں اور کسی بھی جگہ پر صاف یا گندہ پانی جمع نہ ہونے دیں۔ یہ مچھر کھلے پانی پر افزائش نسل کا عمل کرتا ہے۔ جبکہ گھروں میں موجود واٹرٹینکوں اور دیگر جگہوں پر جمع شدہ پانی کو بھی خشک رکھیں۔ اس مرض سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی ہم اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انعم فاطمہ کی قیادت میں ڈینگی آگاہی کے سلسلہ میں ریلی بھی نکالی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں