35

ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف،ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل، سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر الطاف بھوانہ وایم ایس ٹی ایچ کیوز ہسپتال اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک تھے،اجلاس میں ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنے کے لئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہیے تاکہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے، ڈپٹی کمشنر نے کباڑ خانوں،ٹائر شاپس،قبرستانوں،پودوں کی نرسریوں اور دیگر مشتبہ جگہوں پر بھی گہری نظر رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے موثر اور نتیجہ خیز مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی جس میں شہریوں کو انسدادی و حفاظتی اقدامات بارے تفصیلی آگاہی دینے کی ہدایت کی،آخر میں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں معمولی سی غفلت یا کوتاہی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں