کراچی(بیوروچیف )کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے حاصل کئے گئے ڈیوٹی فری کوٹہ میں خورد برد اور مس ڈیکلریشن کے ذریعے کڑوروں روپے مالیت کا سامان اسمگل کرنے کا اسکینڈل بے نقاب کرتے ہوئے غیر ملکی شراب اور دیگر اشیاء کے کنٹینرز قبضے میں لیکر تمام سامان ضبط کرلیا ہے ،مزید تحقیقات کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ میں ملوث افراد کی تلاشی شروع کردی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے اس اطلاع پر کہ کچھ غیر ملکی سفارتخانے اپنے ڈیوٹی فری سامان کا کوٹہ مختلف اسمگلرز کو بھاری معاوضہ لیکر فروخت کردیتے ہیں ،اور اسمگلرز اس کوٹہ کو سامنے رکھ کر مس ڈیکلریشن کر کے خرد برد کرتے ہیں،ایک منظم گروہ ڈیوٹی فری کوٹہ کی بنیاد پر غیر ملکی سامان میں موبائل فونز ،الیکٹرانک سامان و اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب کلئیر کروالیتے ہیں، یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے ،زرائع کے مطابق ڈیوٹی فری کوٹہ فروخت کرنے میں3ممالک کے سفارتخانے شامل ہیں،اس سلسلے میں گزشتہ دنوں کسٹم انٹیلی جنس نے مس ڈیکلریشن کے زریعے کسٹم سے کلئیر کیا گیا سامان جو کہ ایک عرب ملک کے سفارتخانے کے نام پر منگوایا گیا تھا اور گودام میں رکھا تھا،اس کو قبضے میں لے لیا۔
