8

ڈیوٹی پر جانے والا موٹر سائیکل سوار لٹ گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈیوٹی پر جانیوالے موٹر سائیکل سوار سے گن پوائنٹ پر 75000 روپے کا مالیتی موبائل فون چھین لیا گیا۔ اطلاعا ت کے مطابق شاہ کوٹ روڈ پر گائوں نظام پورہ مولا سنگھ کا عمر رضا اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلا راستے میں اسے 2 مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر زبردستی روک لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اس سے 75 ہزار روپے کا مالیتی موبائل فون چھین لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں