77

ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہائے پر سوشل ورک جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہائے فیصل آباد پر سوشل ورک کروایا گیا۔ فیصل آباد ریجن کی پوسٹ ہائے پر لانز ،پودوں اور کمروں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ کچن گارڈننگ زور وشور سے جاری ہے ۔اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے زیرِ استعمال اسلحہ و مالخانہ کی صفائی بھی کی ۔ پٹرولنگ پوسٹ کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت نئے پودے لگائے ۔ پوسٹ ہائے میں پینٹ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی مرمت کروائی گئی ۔ جوانوں نے کچن گارڈنز اور باغیچوں کو بھی تازہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں