فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ ہائے فیصل آباد کے انچارجز وشفٹ انچارجز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کا مقصد پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی کار کردگی کا جائزہ لینا اور آئیندہ کے لئے بہتر حکمت عملی تیار کرنا ہے ۔دوران میٹنگ سب کی کارگرگی دریافت کی گئی توبعض شفٹ انچارجز کی کاردگی ناقص پانے پر ڈی ایس پی ملک محمد امین ان پر شدید برہم ہوگئے ایسے میں انہیں وارننگ دی گئی کہ ماہ فروری میں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ورنہ محکمانہ کروائی کے لئے تیار رہیں ، اپنا کمیوٹرائز ڈیتا بروقت اپ ڈیٹ کریں تمام تر ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونا چاہئے سرپرائز چیکنگ کی صورت کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ عادی غیر حاضر ملازمان کی سپیشل رپوڑٹس مرتب کرکے دفتر ارسال کریں ، وردات کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر پلان بنائیں ، ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں ،ہمہ وقت الرٹ رہیں اسلحہ و ایمونیشن صاف اور درست حالت میں رکھیں ، کوئی بھی جوان بلٹ پروف جیکٹ کے بغیر ڈیوٹی سرانجام نہیں دے گا،بیٹ ایریا میں وردات یا حادثہ کی صورت پٹرولنگ پولیس فسٹ رسپانڈر کی حیثیت سے پہنچنی چاہیے ۔
31