سرگودھا (بیوروچیف ) ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں آٹھ بیڈ پر مشتمل نیا آئی سی یو وارڈ جلد بنایاجارہا ہے، ایم آر آئی ڈیپارٹمنٹ دو شفٹوں میں کردیا گیا ہے سٹی اسکین مشین کی مرمت چند دنوں تک مکمل ہوجائے گی، سائیکل سٹینڈ پر ہونے والی بے قائدگیوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے ڈاکٹرز کو مریضوں کے ساتھ نرم اور ہمدردانہ رویہ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی میرے دروازے سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر یونس صدیقی نے یونین آف جرنلسٹس کے پروگرام جرنلسٹ فورم میں کیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی یونین آفس آنے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا تلاوت کلام پاک عبدالغفار بھٹی نے ادا کی ایم ایس خان نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی ناصر قریشی نے نظامت کے فرائض ادا کئے اس موقع پر رانا محمد عارف، عبدالوہاب چوہدری، شیخ محمد رضوان،امتیاز خان ، چوہدری اجمل، ایم احسان الحق، خالد اصغر شیخ نے بھی خطاب کیا شرکا میں شمشاد علی طاہر،چوہدری اصغر،راجہ عبدالحفیظ،محمد شکیل گوپا،شہباز بٹ،تایا نور محمد انصاری،رانا مجاہد،الحاج عامر خان،شیخ عمر، رفیق زمان بھٹی، شاہ نواز جالپ، مرزا شبیر، مرزا تنویرحارث احسان مدثر پاشا اور اسلم شاہین سمیت دیگر نے بھر پور شرکت کی۔
22