فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیصل آبادعلی عنان قمر کا رات کے وقت شہر بھر کا دورہ’ سٹریٹ لائٹس ، گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش اور صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ افسران کو شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کیلئے اہداف تفویض کئے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے گرین بیلٹس کو جاذب نظر بنانے کے لئے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جیل روڈ، زرعی یونیورسٹی روڈ، چناب کلب روڈ، ہلال احمرہسپتال روڈ،گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں، کوتوالی روڈسمیت دیگر مرکزی شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس رات کے وقت روشن ہونی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے اعلی ترین معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
43