منڈی صادق گنج(نامہ نگار) ڈی پی او بہاول نگر کی ای کچہری کے مثبت ثمرات’شکایات کا فوری ازالہ انصاف کی بروقت فراہمی اور نا اہلی کے مرتکب ملازمین کو فوری سزا پر شہریوں کا اظہار اطمینان۔ ضلع بھر سے روزانہ سائلین ڈی پی او دفتر بہاول نگر پہنچتے ہیں اور اپنی تحریری شکایات جمع کرواتے ہیں سائلین کی ان درخواستوں کی سماعت ڈی پی او بہاول نگر نصیب اللہ خان براہ راست شوشل میڈیا پر سماعت کرتے ہیں اور فوری طور پر ان درخواستوں پر کاروائی کی جاتی ہے اور براہ راست ہی شکایات کنندہ کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر سے رابطہ کیا جاتا ہے پولیس افسران کی جانب سے کسی قسم کی نا اہلی غفلت یا ملی بھگت سامنے پر فوری طور پر ان کے خلاف کاروائی کے احکامات بھی دئیے جاتے ہیں شہریوں کے مطابق دی پی او بہاول نگر کی جانب سے لگائی جانے والی اس ای کچہری سے ضلع بھر سے آئے سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے انتہائی خوش کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس امر سے تھانہ جات میں تعینات پولیس افسران بھی میرٹ کو ترجیح دینے پر مجبور ہو گئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر نصیب اللہ خان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے ای کچہری کی براہ راست کاروائی ضلع بھر سے سینکڑوں افراد شوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہوتے ہیں
