24

ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان کا مال خانہ صدر کا وزٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیو ٹ وسیم ریاض خان نے مال خانہ صدر کا وزٹ کیا۔ڈی پی اونے مال خانہ میں ریکارڈ کا جائزہ لیا،ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے مختلف مقدمات کے پارسلز کا جائزہ لیا،پارسلز کو سلسلہ وار محفوظ رکھنے سے متعلق ہدایات دیں۔ڈی پی اونے متعلقہ افسران کو مال خانہ کا آڈٹ کروانے،صفائی کا معیار بہتر بنا نے،پارسلز وصول کرنے کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی دفتر،ایس پی انوسٹی گیشن دفتر کا وزٹ کیا،عمارتوں کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے پولیس ڈرائیونگ سکول کا وزٹ کیا،ورکنگ کا جائزہ لیا،شہریوںکو اچھے ماحول میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے ڈرائیونگ ٹیسٹ گرانڈ کا وزٹ کیا،سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا،ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں