17

ڈی پی او چنیوٹ کی پولیس اہلکاروں کے خصوصی بچوں سے ملاقات

چنیوٹ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس اہلکاروں،انکی فیملیز،بچوں کی ویلفیئر کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے پولیس افسران و جوانوں کے خصوصی بچوں سے ملاقات کی۔ڈی پی او نے بچوں کے والدین سے بچوں کی بیماری کے حوالے سے بات چیت کی۔ڈی پی او نے خصوصی بچوں سے بات چیت کی،بچوں کو پیار دیا۔ڈی پی او نے بچوں کی بیماری،علاج معالجہ کے حوالے سے استفسار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں