چنیوٹ(نامہ نگار )پولیس اہلکاروں کیلئے صحتمندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری،ڈی پی او چنیو ٹ وسیم ریاض خان کی ہدایت پر انٹر ڈسٹرکٹ سپو رٹس گالا کا آغاز ہوگیا سپورٹس گالا میں ڈسٹرکٹ پولیس،ڈسٹرکٹ ایلیٹ فورس کے مابین کبڈی کا مقابلہ ہواڈسٹرکٹ پولیس کے جوانوں نے بہتر ین کھیل پیش کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کی ٹیم کو ہرا دیاڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایلیٹ فورس کی ٹیم کو پچھاڑتے ہوئے میچ جیت لیا سینئر افسران نے کبڈی کا میچ د یکھا ، پو لیس ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ڈی پی او وسیم ر یا ض خان نے جیتنے والی ٹیم کیلئے تعریفی سر ٹیفکیٹس ، انعامات کا اعلان کیا اس موقع پر ڈی پی او چنیو ٹ وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ سپورٹس گالا میں کبڈی،کرکٹ، بیڈ منٹن ، والی بال کے مقابلے ہونگے سپورٹس گالا 14 مار چ تک جاری رہے گا سپورٹس گالا کا مقصد پولیس اہلکاروں کی فٹنس کو برقرار رکھنا، صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
27