کمالیہ(نامہ نگار) ڈی کلاس اڈہ کی منظوری کے دوران لاکھوں روپے کا گھپلہ۔ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں ڈی کلاس اڈہ کی منظوری کروائی گئی۔ منظور شدہ جگہ کو کمرشل جگہ کروانے کے لئے کل مالیت کا دس فیصد ادا کرنا پڑتا ہے جو کہ لاکھوں روپے میں ہے جبکہ ادا شدہ رقم کل رقم کی نصف بھی نہیں ہے۔ متعلقہ افراد نے محکمہ کے ساتھ جعل سازی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا گھپلہ کیا اور اڈہ کی غیر قانونی طور پر منظوری کروالی۔ جو جگہ نقشہ میں ڈی کلاس اڈہ کے لئے منظور کروائی گئی ہے وہ آج بھی زرعی رقبہ کے طور پر زیر کاشت ہے۔ اس تمام کاروائی کی اطلاع ڈی سی ٹوبہ عدنان ارشاد کو ہوئی تو انہوں نے اس بات کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
23