41

کارکنان ہردم عمران خان کی حفاظت کیلئے موجود ہیں

فیصل آباد(پ ر )پا کستان تحر یک انصاف سٹی کے سنیئر نائب صدر ا ظہر نسیم ورک نے کہاکہ کارکنان ہر دم اپنے قائد عمران خان کی حفاظت کیلئے موجو د ہیں،عمران خان کو گرفتار کر نے کا حکومتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ،پی ڈی ایم والے ملک میں انتشار چا ہتے ہیں جس میں انہیں کامیابی نہیں ملے گی ، حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاذ کھل کر سامنے آچکا ہے، پاکستان تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معاشی بحران سنگین ترین ہو چکا ہے،اگر بر و قت قابو نہ پایا گیا تو ملکی سلامتی کو خطر ا ک لاحق ہو سکتے ہیں،عوام پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے، عوامی مشکلات کے حل اور پائیدار معیشت کے لئے ان ظالموں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ شرح سود20فیصد کر دی ہے،1996کے بعد ملک میں شرح سود سب سے زیادہ ہو چکی ہے،پی ڈی ایم کی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن اور ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،ملکی قرضوں میں 14ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے،ملکی معیشت کو سنبھالنا موجودہ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ملک و قوم کوعمران خان کی شکل میں محب وطن قیادت کی اشد ضرورت ہے جو پاکستان اور عوام کو بحرانوں سے نکال سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں